جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی پوری امت مسلمہ کی ذمے داری ہے، سعودی عرب پر حملہ امت مسلمہ کی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے، اس لیے مسلم ممالک کو باہمی اختلافات ختم کرکے متحدہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو سیاسی، معاشی اور دفاعی طور پر متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔