ایبٹ آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو بینک افسر ظاہر کرکے شہریوں سے معلومات حاصل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر بینک افسر بن کر شہریوں سے حساس معلومات حاصل کرتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک شہری کے بینک اکاؤنٹس سے 3 لاکھ 38 ہزار روپے نکلوائے۔
حکام کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر حاصل کی گئی رقم سے موبائل فون خریدے اور بعد ازاں انہیں فروخت کیا۔ گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا اور اسلام آباد سے بتایا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے حکام نے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ کارروائی کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔






