اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ہاؤس آفیسرز کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ کو ہاؤس جاب کا لازمی حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

PMDC کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق ہاؤس آفیسرز کو فائر سیفٹی، ایمرجنسی ڈرلز اور مریضوں کے محفوظ انخلا کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

اس پروگرام کے تحت میڈیکل کالجز اور تدریسی اسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی ایویکیویشن ڈرلز بھی کرائی جائیں گی، تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں طبی عملہ مریضوں کو محفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے قابل ہو۔