لاہور: شہر کے مختلف تھانوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کے مطابق مختلف تھانوں میں 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں دو افراد نے مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق باغبانپورہ میں ایک محلے دار نوجوان کے خلاف 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔






