کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے 200 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔
اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ منشیات نیٹ ورک کے افغان سرغنہ احسان اللہ اور ایک مقامی سہولت کار کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق افغان ملزم سے تفتیش کے دوران کولمبو بھیجی گئی منشیات سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں، جو سری لنکن حکام اور امریکی ادارے ڈی ای اے کے ساتھ شیئر کی گئیں۔
اطلاعات کے تبادلے کے بعد مشترکہ کارروائی میں کولمبو پورٹ پر تولیوں میں چھپائی گئی مزید 471 کلوگرام آئس بھی برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف کے مطابق کارروائی نے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ سے جڑے ایک نیٹ ورک کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔






