میرپورخاص میں مفت پنک اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خواتین کو فراہم کی جانے والی پنک اسکوٹیز کے غلط استعمال کی اسٹریٹ چیکنگ کی جائے گی۔

شرجیل میمن کے مطابق اگر کوئی مرد پنک اسکوٹی چلاتا ہوا نظر آیا تو متعلقہ اسکوٹی ضبط کرلی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 50 ہزار خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے چکی ہیں اور خواہش ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس ملنے کے بعد تمام درخواست گزار خواتین کو اسکوٹیز فراہم کی جائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کے لیے پنک ٹیکسی بھی جلد شروع کی جائے گی، جبکہ پنک اسکوٹی اسکیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔