کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی کے قریب بینک کے باہر شہری سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے چھین لیے گئے، جبکہ واقعے کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مقدمے کے مطابق شہری گھر سے رقم لے کر بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ 3 سے 4 مسلح ملزمان نے اسے روک کر رقم چھین لی اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔
واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے عامر نامی شہری زخمی ہوگیا، جبکہ بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے بھی ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں لوٹی گئی رقم سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہیں۔






