ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے حقوق کے حصول اور تنازعات کے حل کے لیے جنگ اور فوجی تصادم کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کسی دباؤ یا طاقت کے سامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں، تاہم وہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ بند نہیں کرنا چاہتا۔
مسعود پزشکیان کے مطابق ایران جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اسی وقت مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں جب ان میں دھمکی، دباؤ اور یک طرفہ مطالبات شامل نہ ہوں۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی حقوق اور خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا اور اپنے مؤقف کا دفاع جاری رکھے گا۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی، جنگ بندی اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔






