پشاور ہائیکورٹ منتقل ہونے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے اسلام آباد میں الاٹ سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے عدالتی تعطیلات کے بعد دو روز قبل سرکاری گھر خالی کیا۔ یہ پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے بعد سامنے آئی۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو جسٹس بابر ستار کی سرکاری رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی تھی، جس کے بعد رجسٹرار کی جانب سے انہیں 30 دن کے اندر گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس بابر ستار کی پشاور ہائیکورٹ منتقلی کے بعد اسلام آباد میں سرکاری رہائش برقرار رکھنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث رہا۔ تاہم اب انہوں نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھر خالی کیے جانے کے بعد اس حوالے سے پیدا ہونے والی انتظامی صورتحال بھی واضح ہو گئی ہے۔