ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جاری جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔
ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یداللّٰہ جوانی نے کہا کہ اگر امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے تو ہی آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے پر پیش رفت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات جنگ سے پہلے کی صورتحال پر واپس نہیں جائیں گے۔ ان کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے سیاسی نائب نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان بات چیت جنگ کے حتمی خاتمے اور اس کے بعد کے مرحلے سے متعلق ہے۔






