بلوچستان کے ضلع مستونگ میں صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء لانگو کے قافلے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ وزیرِ داخلہ حملے میں محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ گرو کے مقام پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے وزیرِ داخلہ کے قافلے پر فائرنگ کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






