افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن کے دو اہلکاروں کو انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف عائد الزامات سے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا، جبکہ اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو ان سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اہلکاروں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خصوصی حیثیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے طالبان پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ اور اس کے اہلکاروں کو حاصل مراعات اور استثنیٰ کی مکمل پابندی یقینی بنائیں۔






