پشاور میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے سول سرجن آفس میں خصوصی ویکسینیشن سینٹر فعال کر دیا گیا ہے۔
فوکل پرسن غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق پشاور سے عمرہ پر جانے والے زائرین کے لیے 15 اکتوبر سے ویکسینیشن لازمی ہوگی، جبکہ 14 اکتوبر تک ویکسینیشن کے بغیر بھی سفر کیا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن سینٹر میں مردوں اور خواتین کے لیے مجموعی طور پر 20 کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ زائرین کی مزید سہولت کے لیے سینٹر میں نادرا کے 2 سہولت مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
فوکل پرسن نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ سفر سے کم از کم 10 دن قبل ویکسینیشن کروا لیں تاکہ سفر کے وقت کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔






