مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نے پشاور کی رنگ روڈ پر قائم مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویز سامنے آنے کا بیان دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان پر الزامات عائد کیے ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ مفتی محمود مرکز کی تعمیر کے لیے مولانا فضل الرحمان نے لیبیا سے مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم استعمال کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز کی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر سامنے آ رہی ہے، جبکہ ان کے مطابق مرکز کی بیرونی تعمیرات سرکاری رائٹ آف وے کی زمین پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ 2019 اور مئی 2026 میں نوٹسز جاری ہونے کے باوجود مبینہ تجاوزات برقرار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری زمین واگزار کرانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔