بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے پیش نظر ننکانہ صاحب میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام اسکول 22 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے، جبکہ بعض مخصوص اسکول 20 سے 25 نومبر تک بند ہوں گے۔ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج برائے طلبہ بھی 20 سے 25 نومبر تک بند رہے گا، جبکہ گرلز کالج اور نجی کالجز میں 23 سے 25 نومبر تک تعطیلات ہوں گی۔ انتظامیہ کے مطابق تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔





