میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید احمد خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔
عدالت میں پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے کیس کی جامع تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی ہے اور مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی فرید احمد خان کے مطابق کیس کی فائل 1100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، جس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 14 روز کی مہلت طلب کی تھی، تاہم عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 10 دن کا وقت دیا۔





