بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں جلاوطنی کے بعد 16 دسمبر کو اپنے ملک واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ دن بنگلہ دیش میں یومِ فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی حکومت سے قومی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپسی کے انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے، تاہم بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی واپسی کا معاملہ قانونی اور حوالگی کے طریقہ کار کے تحت ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔

شیخ حسینہ کو گزشتہ سال مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق مقدمے میں غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جبکہ وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

ان کی ممکنہ واپسی بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک نئی ہلچل پیدا کرسکتی ہے، جہاں ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی ہے اور ملک اب بھی سیاسی عدم استحکام کے دور سے گزر رہا ہے۔