خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لیے سمری تیار کر کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ارسال کر دی گئی۔ تجویز کے مطابق جنوبی اور ضم اضلاع کے اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 120 فیصد، دیگر آباد اضلاع کو 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کو 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ سمری میں پولیس کی تنخواہوں، جدید اسلحے، حفاظتی سامان اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے اضافی فنڈز بھی طلب کیے گئے ہیں۔