امریکہ کو خسرہ کے خاتمے کا درجہ کھونے کے خدشے کا سامنا ہے۔ عالمی صحت کے ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملک میں خسرے کی مقامی منتقلی مسلسل جاری رہی ہے یا نہیں۔

رائٹرز کے مطابق امریکہ میں 2025 کے آغاز سے اب تک خسرے کے تقریباً 7,500 کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پین امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن کے ماہرین وبائی اور تجربہ گاہوں کے شواہد کی بنیاد پر اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حتمی فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن میں کمی اور ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ بیماری کے پھیلاؤ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ خسرے سے بچاؤ کے لیے ایم ایم آر ویکسین اہم حفاظتی تدبیر ہے۔