اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک بندر اچانک داخل ہو گیا، جس کے باعث ایئرپورٹ عملے میں ہلچل مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق بندر ایئرپورٹ ٹرمینل کی چھت اور لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا رہا۔ اس غیر متوقع صورتِ حال کے بعد وائلڈ لائف کے عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
وائلڈ لائف اہلکاروں نے بندر کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ مسلسل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا رہا۔
کچھ دیر تک ایئرپورٹ کے اندر گھومنے کے بعد بندر واپس جنگل کی طرف چلا گیا۔
واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔





