پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر ایک بار پھر مارول اسٹوڈیوز کی دنیا میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ وہ مارول کی نئی سیریز ’ویژن کویئسٹ‘ (VisionQuest) کی چھٹی قسط میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فاران طاہر نے اس سے قبل 2008 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’آئرن مین‘ (Iron Man) میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کا کردار ٹونی اسٹارک کو اغوا کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔

تقریباً 18 سال بعد اداکار اسی کردار کے ساتھ دوبارہ مارول کی دنیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اس بار ان کے انداز اور حلیے میں بھی نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔

فاران طاہر کی مارول سیریز میں واپسی پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر نمائندگی کے حوالے سے اہم خبر ہے۔ ہالی ووڈ میں ان کی موجودگی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بھی باعثِ فخر سمجھی جا رہی ہے۔