یمنی حکومتی افواج نے باب المندب کے قریب کہبوب محاذ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افواج کے مطابق حوثی ملیشیا کے ساتھ جھڑپوں کے بعد اس محاذ پر کنٹرول حاصل کیا گیا۔
یمنی حکومتی افواج کا کہنا ہے کہ لحج گورنریٹ اور تعز شہر میں بھی حوثی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں حوثی اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی حوثی میزائل تباہ کیے گئے۔
سعودی شہری دفاع کے مطابق میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی مقام اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ جدہ اور ینبع میں ممکنہ حملوں سے متعلق جاری کی گئی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔





