امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی خدشات کے باعث قطر میں ہونے والے انڈر 17 فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی فٹبال حکام نے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے قبل تربیتی کیمپ بھی منسوخ کردیا۔
یہ فیصلہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے سے بھی کم وقت پہلے سامنے آیا ہے۔ مقابلوں کا آغاز 19 نومبر کو ہونا ہے۔ امریکی فٹبال حکام نے اپنے فیصلے کی وجہ قطر کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی سطح تین سفری ہدایت اور سفارت خانے کے عملے سے متعلق سکیورٹی ہدایات کو قرار دیا۔
امریکہ ان 48 ٹیموں میں شامل تھا جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا تھی۔ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث اس سے قبل بھی خطے میں متعدد کھیلوں کے مقابلے منسوخ یا منتقل کیے جا چکے ہیں۔





