وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 102 ممالک کے رہنما ترکیہ میں جمع ہوئے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں اور تعاون بڑھایا جائے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کانفرنس میں ایران مخالف امریکی اور اسرائیلی ماحولیاتی اقدامات پر بات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا مسلسل دوسرے سال اس عالمی موسمیاتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی کوششوں میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔