پشاور کے دیر کالونی اسکول میں چھت گرنے سے 33 بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں متعلقہ محکموں کی کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسکول کے مالک اور متعلقہ محکموں کو سانحے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے قبل محکمہ قانون سے مشاورت کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ قانونی مشاورت کے بعد ذمہ دار افراد اور متعلقہ محکموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انکوائری رپورٹ میں مستقبل میں ایسے افسوس ناک واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دیر کالونی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں 33 بچے جاں بحق ہوئے تھے۔