پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 65 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 66 ڈالر پر آ گیا۔

عالمی منڈی میں قیمتوں کی تبدیلی، ڈالر کی قدر اور مقامی مارکیٹ کے حالات پاکستان میں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

سونے کی قیمت میں حالیہ کمی سے زیورات خریدنے کے خواہش مند افراد کو نسبتاً کم قیمت پر خریداری کا موقع مل سکتا ہے۔